Read in Bengali, English, Hindi, Kannada, Marathi, Meitei (Romanized), Punjabi, Thadou, or Telugu
تقریباً ہر پیمائش کے مطابق، 2023 انٹرنیٹ کی بندش کا بدترین سال تھا۔ حکمران نے منسوبتاً 39 ملکوں میں کم از کم 283 بار انٹرنیٹ میں خلل ڈالا ہے۔ جس نے تشدد، جنگی جرائم اور جمہوریت پر حملوں کو بڑھایا، چھپایا اور فعال کیا ہے۔ ان حملوں نے لاکھوں لوگوں کے انسانی حقوق کو کچل دیا ہے۔ 116 بار انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کرکے، ہندوستان، لگاتار 6 سال سے دنیا میں انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی گنتی میں سب سے آگے ہے۔
آج، 15 مئی کو، ایکسیس ناؤ اور Keep it On# کے اتحاد سے نئی رپورٹ – شرنکنگ ڈیموکریسی, گروئنگ وائلنس: انٹرنیٹ شٹ ڈاؤنز ان 2023 کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس رپورٹ میں انتہاؤں کے اس سال 2023 میں، انسانی حقوقوں پر ہو رہے ان ظالمانہ حملوں کو نمایا کیا گیا ہے- مکمل رپورٹ،گلوبل اسنیپ شاٹ اورایشیا پیسفک ڈیپ ڈائیو.
میں پورے ہندوستان میں انٹرنیٹ کی بندش نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے اور 6 سال سے مسلسل، ہر ملک سے سے زیادہ انٹرنیٹ شٹ ڈاون کیے ہیں۔ منیپور سے پنجاب تک، ہندوستانی حکومت نے انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن سے لوگوں کی آزادیِ اظہار، علم رکھنے کے حق، اور جلسہ کرنے پر روک لگائی ہے۔نمرتا ماہیشواری، سینیئر پالیسی کونسل, ایکسیس ناؤ
: ہندوستان کے نتائج میں شامل ہیں:
- ریکارڈ: ہندوستان نے کم از کم 116 ریکارڈ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کے ساتھ چھٹی بار دنیا کے شٹ ڈاؤن لیڈر کا شرمناک مقام پایا۔
- دائرہ: پچھلے پانچ سالوں میں ہندوستانی حکومت نے 500 سے زیادہ بار انٹرنیٹ کو بند کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کو بار بار اندھیرے میں ڈالا ہے۔
- سب سے زیادہ متاثر: مئی اور دسمبر کے درمیان، مانیپور میں تقریباً 32 لاکھ لوگوں کو 212 دنوں کے لیے اسٹیٹ وائیڈ شٹ ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا۔
- مجرموں: سال 2023 میں 13 اسٹیٹ اور یونین ٹیریٹری نے انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کیے، جس میں سے 7 نے پانچ سے زیادہ بار انٹرنیٹ میں خلل ڈالا۔
- مدت: 2022 میں 15 فیصد کے مقابلے ، 2023 میں 41 فیصدی شٹ ڈاؤن پانچ دن یا اُس سے زیادہ چلے
- ڈیجیٹل تقسیم: 59 فیصدی شٹ ڈاؤن نے موبائل نیٹ ورکوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا، ایک ایسے ملک میں جہاں 96
- چیلنج: بھاسین ورسس یونین آف انڈیا کے فیصلے کے چار سال بعد، حکومت شٹ ڈاؤن کے احکامات کو شائع کرنے میں بار بار ناکام رہی ہے جسکی وجہ سے عدالتوں کو دخل اندازی کرنی پڑتی ہے۔ فیصدی لوگ وائرلیس سروس پرانٹرنیٹ سے جڑنے کے لیے منحصر کرتے ہیں۔
یہ ہندوستان کے اعلی حکمرانوں کے لئے ناقابل-قبول ہے کہ وہ ایک طرف ‘ڈیجیٹل انڈیا’ کا دعویٰ کریں اور دوسری طرف انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کریں جس سے ہشیے پر کھڑے لوگوں کو اور نقصان پہنچ رہا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں تقریباً 500 انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن ہوئے ہیں۔ ایسے میں ہندوستانی حکمرانوں کو ضرورت ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو شٹ ڈاؤن سے آزاد رکھیں تاکہ انہیں دنیا کے اُبھرتے ڈیجیٹل لیڈر کے روپ میں اپنایا جا سکے۔ وہ دنیا کے لئے ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے کا دعویٰ نہیں کر سکتے جبکہ گھر میں ڈیجیٹل نسانی حقوق کا عدم احت ہو وہ دنیا کے لئے ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے کا دعویٰ نہیں کر سکتے جبکہ گھر میں ڈیجیٹل عہد کی انسانی حقوق کی عدم احترام ہو-ایکسیس ناؤ کے ایشیا پیسفک پالیسی ڈائریکٹر رمن جت سنگھ چما نے
سال 2023 میں، حکام اور مخالف پارٹیوں نے ایشیا پیسفک علاقے میں چین سے میانمار تک شٹ ڈاؤن کا غلط استعمال جاری رکھا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے، آن لائن اور آف لائن، مظاہروں اور اختلاف رائے کو دبانے میں اپنے آپ کو مزید ڈالا، جبکہ نیپال نے ٹک ٹاک کو بند کرنے کے ساتھ اپنے آپ کو ‘شرمناک فہرست’ میں شامل کیا۔